| ممکن بنا رہا ہوں، مگر بن نہیں رہا |
| یعنی اسے بھلانے کا اب من نہیں رہا |
| کوئی ہمارے دشت کو گلشن کہے تو کیوں |
| یہ تو کسی بھی دور میں گلشن نہیں رہا |
| ہم پیچھے رہ گئے ہیں ، مگر وہ بھی اس لئے |
| اپنے یہاں کتب میں نیوٹن نہیں رہا |
| سنبھالئے کیا چین سے پیری کی باگ دوڑ |
| وائے کہ دسترس میں لڑکپن نہیں رہا |
| اس نے یہی کہا ہے میں تمہارے ساتھ ہوں |
| یہ تو نہیں کہا ہے کہ دشمن نہیں رہا |
معلومات