آپﷺ کی مدح و ثنا جن کا مقدر ہو گیا
وہ زمانے میں مقدر کا سکندر ہو گیا
آپ کی مرضی سے قبلے کا جو رخ پھیرا گیا
بن گیا قبلہ جدھر چہرہ منور ہو گیا
آپﷺ ممدوحِ خدا اور مالکِ کوثر ہوۓ
آپﷺ کا دشمن ہی رسوا اور ابتر ہو گیا
پڑ گئی نظرِے کرم جب قطرہ ۓ ناچیز پر
پھر وہ قطرہ نا رہا واللہ سمندر ہو گیا
آپ کی الفت میں گم ہو کر لکھا جو بھی لکھا
ہو گئی نظرے کرم میں بھی ثنا گر ہو گیا
وقت کے سلطان دیکھے انکے قدموں میں پڑے
عتیق جوبھی آپﷺ کےدر کا گدا گر ہو گیا

39