ہونا کیا تھا اگر گلے ہوتے
آپ نے کب بھلا سنے ہوتے
آپ کو آزما کے اچھا کیا
ورنہ ہم در بدر ہوئے ہوتے
دوش کوئی نہیں ہواؤں کا
پھول یوں بھی بکھر گئے ہوتے
یاد کرتے ہو تم تو زندہ ہیں
ورنہ ہم کب کے مر چکے ہوتے
یہ بھی اچھا ہے ہم نہیں اچھے
ورنہ دھوکے ہی کھا رہے ہوتے

0
101