آپ ہی کے غم نے مارا یا نبی
ہو کرم ہم پر خدارا یا نبی
بے حجاب و روبرو اللہ کا
آپ نے پایا نظارہ یا نبی
ہم کو مولیٰ کے نظارے کے عوض
آپ کے رخ کا نظارہ یا نبی
آپ کے دیدار کو ہر ہر نَفَس
دل ہوا ہے پارا پارا یا نبی
آپ کے دیدار سے تابندہ ہو
ہر مقدر کا ستارہ یا نبی
آپ ہیں رحمت لقب، فر مایئے
ایک رحمت کا اشارہ یا نبی
آپ کے ادنیٰ اشارے سے شہا
کام ہوتا ہے ہمارا یا نبی
گر نہ ہو ہم پر کرم ہوجائیں ہم
دو جہاں میں بے سہارا یا نبی
خوش نصیبا آپ کی امّت ہیں ہم
آپ پر ہے ناز سارا یا نبی
راحت و تسکین ہوجائیں عطا
آپ کو دل نے پکارا یا نبی
آپ کا ادنیٰ بھیکاری ہے ذکیؔ
دیجیئے صدقہ اُتارا یا نبی

0
63