| دل ہے ویراں جاں ھے بوجھل آؤ شعر کہیں |
| گرم ہوا ہے سوکھے بادل آؤ شعر کہیں |
| آؤ اس مسموم فضاء میں پیار کا سرگم چھیڑیں |
| آؤ پھر سے کر دیں جل تھل آؤ شعر کہیں |
| آؤ پھر سےراہیں ڈھوںڈیں صحراؤں سے دور |
| آؤ پھر سے کھوجیں منزل آؤ شعر کہیں |
| شا ید اس تاریک نگر میں سوچ کے جگنو چمکیں |
| اُٹھ جاۓ پھر رات کا آنچل آؤ شعر کہی |
معلومات