جو پوچھتی ہے قوم وہ جواب دیجئے |
ہو بے گناہ تو ذرا حساب دیجئے |
نگر میں انجمن کے جب سے میر ہو گئے |
امیر تو نہ تھے مگر امیر ہو گئے |
امیر جو ہوے تو بے ضمیر ہو گئے |
مشیروں کے سہارے اور کبیر ہو گئے |
صلاح لیجئے مگر خیال کیجئے |
جو ساکھ بن گیی ہے مت خراب کیجئے |
ہو بے گناہ تو ذرا حساب دیجئے |
جو پوچھتی ہے قوم وہ جواب دیجئے |
پہاڑ قرض کا کھڑا ہے تبصرہ کرو |
یہ لین دین جو ہوا ہے تبصرہ کرو |
زمین اور دکان کا بھی تبصرہ کرو |
سوال پوچھنے پہ غصہ تو نہ کیجئے |
سوال کے جواب میں شتاب کیجئے |
سماج کو تو بینک کی کتاب دیجئے |
ہو بے گناہ تو ذرا حساب دیجئے |
جو پوچھتی ہے قوم وہ جواب دیجئے |
یوں سازشوں سے خود پہ اور عذاب مت کرو |
بچی ہوئی جو ہے اسے خراب مت کرو |
ہوا کو اور بھی نہ اب خلاف کیجئے |
یہ اڑچنیں عدالتوں کی صاف کیجئے |
چلے ہو حق پہ قوم کو حساب دیجئے |
سماج کو تو بینک کی کتاب دیجئے |
ہو بے گناہ تو ذرا حساب دیجئے |
جو پوچھتی ہے قوم وہ جواب دیجئے |
معلومات