| مجھ سے جانے کیوں روٹھے ہو |
| سب سے تم ہنس کر ملتے ہو |
| دل میں اتنا درد چھپا کر |
| کیسے تم ہنستے رہتے ہو |
| اپنے گھر کو آ کر دیکھو |
| اس دل میں بس تم بستے ہو |
| یاس بھری ان راتوں میں تم |
| جگنو سے اڑتے پھرتے ہو |
| ساون کے موسم میں جاناں |
| بارش سے تم کیوں ڈرتے ہو |
| اپنابھی ہے مسکن تب تک |
| شہر میں تم جب تک ٹہرے ہو |
| قسمت کی فیاضی ہے جو |
| تم، ہم سے یوں آ ن ملے ہو |
| وقت تو چلتا ہی رہتا ہے |
| تم سو جاتے یا جگتے ہو |
| نیند میں ڈوبی آ نکھوں سے تم |
| میری نیندیں لے اڑتے ہو |
| آ خر ہم کو ملنا ہی تھا |
| یوں کاہے حیران کھڑے ہو |
| من کی کھڑکی کھول کے دیکھو |
| بند دریچے کیا تکتے ہو |
معلومات