سرکارِ دو عالم کا دربار بڑا اعلیٰ
کیا کوچہ ہے سرور کا بازار بڑا اعلی
رہتی ہے مدینے پہ رحمت کی گھٹا چھائی
کرتے ہیں ثنا اُن کی کیا مرغ کیا ماہی
کہتا ہے خدا اُن سے کردار بڑا اعلیٰ
سرکارِ دو عالم کا دربار بڑا اعلیٰ
آتے ہیں یہاں نوری خیرات جو بٹتی ہے
اس شہر میں آقا سے سوغات جو ملتی ہے
قاسم ہے جو رحمت کا مختار بڑا اعلیٰ
سرکارِ دو عالم کا دربار بڑا اعلیٰ
دامن ہے جو سائل کا بھرتے ہیں نبی میرے
پھر شاد دل و جاں کو کرتے ہیں نبی میرے
دیتا ہے جو یہ خوشیاں دلدار بڑا اعلیٰ
سرکارِ دو عالم کا دربار بڑا اعلیٰ
آقا امت اپنی پہ سو کرم کمائیں گے
سب جنت جائیں گے جنہیں آپ بلائیں گے
کہتے ہیں قیامت کا تہوار بڑا اعلیٰ
سرکارِ دو عالم کا دربار بڑا اعلیٰ
اس میداں میں محشر کے قادر نے دکھانا ہے
محبوب نے ہر کس کو اب پار لگانا ہے
دلدار سے ہر جنت گلزار بڑا اعلیٰ
سرکارِ دو عالم کا دربار بڑا اعلیٰ
محمود یہ قسمت ہے سرکار سخی میرے
ہر حال میں محسن ہیں دلدار نبی میرے
کل قبر میں ہے اُن کا دیدار بڑا اعلیٰ
سرکارِ دو عالم کا دربار بڑا اعلیٰ

0
8