جان میری ہے فدا امہات المومنین
پاک دامن باحیا امہات المومنین
رحمتوں کی ہیں فضا امہات المومنین
علم و حکمت کی ضیا امہات المومنین
رحمتِ حق سے ملی جن کو اعزازی حیات
فضلِ ربی کی عطا امہات المومنین
آیتوں میں ہے جلی ان کی عفت کی مثال
اور عمر بھی بول اٹھا امہات المومنین
پھر خدا نے ان کو بخشا ہے قرنی وہ مقام
عرش سے آئی دعا امہات المومنین
محمد اویس قرنی

0
1