| گھر راہ حق میں اپنا لٹایا حسین نے |
| نانا کے دین کو ہے بچایا حسین نے |
| ہوتا ہے صبر کیا، یہ دکھایا حسین نے |
| کرتے ہیں شکر کیسے، سکھایا حسین نے |
| بخشش ہماری ہوگی انہیں کے طفیل میں |
| جنت میں گھر ہمارا بنایا حسین نے |
| فاسق کے ہاتھ میں نہ دیا دست پاک کو |
| سر دے کے دین حق کو بچایا حسین نے |
| بے مثل ہے جہاں میں شہادت حسین کی |
| خوں اپنا دے کے دین جِلایا حسین نے |
| ایسی نماز عشق ادا کر سکا ہے کون |
| سجدہ میں سر رکھا، نہ اٹھایا حسین نے |
| قربان گھر کا گھر کیا شریعت کے واسطے |
| بدکار سے نہ ہاتھ ملایا حسین نے |
معلومات