نظام عالم بحسن و خوبی طفیل آقاؐ ہی پر ضیا ہے
یہ ماہ و خورشید، اختر و عرش و فرش، ہر چیز میں جلا ہے
بغیر جلوہ فروزی گلزار مثل برگ خزاں رسیدہ
"تمہاری تشریف آوری سے ہمارا گلشن مہک رہا ہے"
وہ ابتدا ہے، وہ انتہا ہے، وہ سرور سر وراںؐ پیمبر
تمام نبیوں میں اعلی و عرفہ شہ ہدیؐ کا ہی مرتبہ ہے
ہوا جبل بو قبیس پر خوار کیسے بو جہل بے تردد
کئے اشارے سے چاند کے ٹکڑے جس نے وہ پیارےمصطفؐی ہے
زہے مقدر، مدینہ کی پاؤں گر سعادت کبھی میں ناصؔر
زیارت گنبد خضریؐ کا بخت میں شرف پانا بھی عطا ہے

0
18