| ناوّک دل کے پار کیا ہے تم نے بھی |
| آنکھوں کو خوں بار کیا ہے تم نے بھی |
| میں سمجھا تھا تم اوروں سے اچھے ہو |
| آخر کو بے زار کیا ہے تم نے بھی |
| سمجھاؤ مجھ کو لیکن پہلے بتلاؤ |
| ناصح! سچا پیار کیا ہے تم نے بھی؟ |
| اس رستے کی رسوائی ہی منزل ہے |
| یہ رستہ ہموار کیا ہے تم نے بھی |
معلومات