پیارے صحابہ بڑی شان والے
محبت، مروت میں وہ مان والے
ہو مکہ مدینہ کہاں ساتھ چھوڑا
اشارہ نبی پر، یہ قربان والے
کبھی ہاتھ کچھ بھی نہیں پر بھروسہ
توکل بہت اور میلان والے
جہاں پر حکومت شجاعت بھری تھی
دلیری دکھاتے، یہ میدان والے
تڑپ خوب اتنی زیادہ کہ ناصر
رضائے الہی کی پہچان والے

90