بچا کوئی نہیں ہے اب کرونا سے
چھڑا دے جان میرے رب کرونا سے
دعا کرتے ہیں تیری بارگہ میں ہم
نکل آئیں خدایا سب کرونا سے
سوا تیرے سہارا کس کا ہے ہم کو
ڈری بیٹھی ہے دنیا جب کرونا سے
کئی بے روزگاری سے پریشاں ہیں
الجھتے ہیں یہ روز و شب کرونا سے
گناہوں سے کریں گے جب سبھی توبہ
تو جاں چھوٹے گی اپنی تب کرونا سے

0