مرے پیارے نبی سرور مٹھن منٹھار یا حضرت
بلا لیں مجھ کو بھی اپنے در و در بار یا حضرت
مجھے آقا بھروسہ ہے تمہاری ذات اقدس پر
نہیں کوئی ترے جیسا مرا غمخوار یا حضرت
مرے بس میں نہیں کچھ بھی مری امداد فرمائیں
حوالے آپ کے کرتا ہوں میں گھر بار یا حضرت
متاع اپنی حجابِ غفلتوں میں کھو رہا ہوں میں
شفا دو مرضِے عصیاں سے میں ہوں بیمار یا حضرت
میں اپنے نفس کی بے راہروی سے پاؤں چھٹکارا
عتیق اپنے کو دو ایسی کوئی تلوار یا حضرت

0
97