وہ جس کے مجھ کو ہونے کا یقیں ہے |
نظر سے دور پر دل کے قریں ہے |
میں کھویا ہوں خیالوں میں جو اپنے |
بدن میرا کہیں اور دل کہیں ہے |
بلا کے تیر جو آنے لگے ہیں |
کسی مقتل کی جیسے سر زمیں ہے |
عبادت کرنے آیا ہوں میں ساقی |
حرم خانے سے میخانہ حسیں ہے |
قفس پہ کس نے پھوڑا سر ہمارا |
لہو سے سرخ گھائل اب جبیں ہے |
وہی پتھر نما اب ہو گیا ہے |
جو ساگر میری الفت کا امیں ہے |
معلومات