حبیبِ الہ مصطفیٰ ہیں نبی
ملی جن کو کوثر خدا سے ملی
شجاعت کے پیکر ہیں یہ دلربا
سجے جن کے خاصوں میں حیدر علی
ہیں مولا کے احساں نبی جانِ ما
یہ جھولی ہے جن کے کرم سے بھری
جو دلدارِ قادر ہیں مختار بھی
وہ داتا عطا کے بڑے ہیں سخی
جو غمخوارِ امت ہیں دلدارِ حق
یہ ملت انہی سے کنارے لگی
ہیں یزداں کے مہماں جمیلِ دہر
ہے زینت جہاں کی انہی سے سجی
وہ کروبیاں جن کے شیدا میں ہیں
ہے نبیوں میں اُن کی امامت چلی
اے محمود طالع فروزاں لگیں
شفاعت کریں گے خدا کے نبی

0
18