شب بیداری، دِن بھر سونے کی باری |
کیسی عجب ہے نوجوان نسل ہماری |
باپ بیٹے کی کئی روز نہیں ہوتی مُلاقات |
دونوں کے سونے جاگنے کے ہیں الگ اوقات |
چھوٹے بچے بِنا ناشتہ چلے جاتے ہیں سکول |
خاندانی روایتوں کو یکسر گئے ہیں بھول |
جیسے ہی گھر کا وائی فائی ہو جائے بند |
کمروں سے فوری نمودار ہوجاتے ہیں فرزند |
بچوں کی ذہانت سے ہرگز نہیں ہے انکار |
مگر اِنکا طرزِ زندگی ہے بہت پُراسرار |
معلومات