ہر روپ تجارت ہے
ہر فرد تجارت ہے
جذبوں کی تجارت ہیں
غمگین ادائیں بھی
بے وجہ اشارے بھی
ہر چیز تجارت ہے
الفت بھی محبت بھی
ہر شخص یہاں تاجر
عثمان بھی غالب بھی
ہر چیز ہی بک جائے
آواز بھی ساعت بھی
الفاظ بھی آنسو بھی
ہر حرف تجارت ہے
ہر خواب تجارت ہے
ہر لمحہ تجارت ہے
تُجّار ہیں ہم دونوں
تم حسن کی تاجر ہو
میں لفظ کا تاجر ہوں
تُجار ہیں ہم دونوں

0
99