| خود کلامی ! |
| کہا نہیں تھا کہ تم چمکتا ہوا ستارہ |
| کہا نہیں تھا کہ گرد کچھ دیر کو فضا میں |
| اٹک گئی ہے کہا نہیں تھا یہی کہا تھا |
| کہا نہیں تھا کہ گرد کب مستقل جمی ہے |
| کہا نہیں تھا کہ رخ ہوا کا بدل رہا ہے |
| کہا نہیں تھا کہ اک سحابوں کا قافلہ ہے |
| جو کوہساروں سے اپنی جانب رواں دواں ہے |
| کہا نہیں تھا کہ پہلی بارش کی نرم بوندیں |
| فضا کو اجلا کریں گی ایسے کہ اس ستارے |
| کی روشنی سے ہر ایک چہرا دمک اٹھے گا |
| کہا نہیں تھا - کہا نہیں تھا - یہی کہا تھا |
معلومات