تری خواہش کو ٹالا جا رہا ہے
تجھے دل سے نکالا جا رہا ہے
سبھی کو ہی جلا ڈالے نہ اک دن
جو لاوا اک ابالا جا رہا ہے
گلا کرنا نہیں غم کی تپش کا
تجھے کندن میں ڈھالا جا رہا ہے
وہاں تک تجھ کو ڈھونڈوں گا جہاں تک
محبت کا اجالا جا رہا ہے

0
118