بلائیں وہ در پر کریں سب دعا |
ہے عترت کے صدقے میں سنتا خدا |
ہیں فیاض آقا سخی بادشاہ |
گریں ان کے در پر کریں اب ندا |
نبی جانِ عالم ہیں سلطانِ ما |
ملے جن کے در سے دلوں کو جلا |
دمِ مصطفیٰ سے ہے زندہ جہاں |
وہ ہی جانِ عالم وہ ہی بادشاہ |
انہی کے قدم سے منور جہاں |
ہیں قبلہء کعبہ جو میرے پیا |
سوالی نبی کے ہیں دونوں جہاں |
گراں جن سے بھاڑہ خلق کو ملا |
ہیں دامن کو بھرتے سخی مصطفیٰ |
یَدِ طولیٰ جن کا عطائے خدا |
اے محمود جن سے سجی کائنات |
وہ واصل خدا سے ہیں صلے علیٰ |
معلومات