کرتے ہیں حورو ملک مدحت مرے سرکار کی |
باعثِ فردوس ہے الفت مرے سرکار کی |
عرش کے مہماں بنا کر رب نے یہ بتلا دیا |
یعنی خود رب کرتے ہیں عظمت مرے سرکار کی |
حسن یوسف دیکھ کر ہوتی نہیں دل سے فدا |
گر زلیخا دیکھتی صورت مرے سرکار کی |
با ادب جبریل امیں نے چوما تلوا نور کا |
سب نبی سے بڑھ کے ہے عزت مرے سرکار کی |
گالی سن کر بھی عیادت کو گئے بوڑھی کے پاس |
کتنی پاکیزہ ہے یہ فطرت مرے سرکار کی |
آخرت میں خلد گر جانا ہے یونسؔ تو سنو |
لازمی اپناؤ تم سیرت مرے سرکار کی |
معلومات