زخم مٹتے نہیں جو لگائے زباں |
آگ بجھتی نہیں جو جلائے زباں |
دل میں ایمان ہے یا چھپا کفر ہے |
رازِ دل کھول کر یہ بتائے زباں |
لفظ نیکی کے جب یہ اُگلتی نہیں |
پھر عذابوں کو خود ہی بلائے زباں |
تیری عزت و ذلت کی مالک ہے یہ |
بادشاہ اور گدا یہ بنائے زباں |
دل کا شیشہ ترا پاک ہو جائے گا |
مصطفیٰ کے اگر گیت گائے زباں |
جھوٹ سچ میں تمیز اب کہاں باقی ہے |
حق کو باطل بنا کر دکھائے زباں |
اے عتیقؔ اس کو سنت کے تابع رکھو |
ذکرِ حق میں ہی خوشبو اُڑائے زباں |
معلومات