شہے دو سریٰ میرے مشکل کشا ہیں
وہ مُہرِ نبوت رسولِ خدا ہیں
ہیں زینت جہاں کی منور حرم میں
جو نورو ضیا ہیں نبی مصطفیٰ ہیں
ملی رونقیں سب جہانوں کو اُن سے
وہ قدرت کے شہکار صلے علیٰ ہیں
ہے خیرات جن سے جہانوں میں پونجی
یہ نعمت کے قاسم حبیبِ خدا ہیں
جمیلِ دہر ہیں دلوں کی ضیا بھی
خدائی میں درجے انہی کے عُلیٰ ہیں
خدا کے پیمبر جہانوں پہ رحمت
ہیں شہکارِ قدرت خلق میں سوا ہیں
خدا نے نبی کے بجائے ہیں ڈنکے
زمان و جہاں اُن کے مدحت سرا ہیں
اے محمود مولا ثنا جانے اُن کی
سدا دو سریٰ جن کے مدحت سرا ہیں

7