کوئی صورت نکال دے مولا
کام بگڑا سنبھال دے مولا
بحر عصیاں میں ہے مری کشتی
تو کرم سے نکال دے مولا
رکھ بچا کر حرام روزی سے
مجھ کو رزقِ حلال دے مولا
چڑھتے سورج کو آنکھ دکھلاؤں
مجھ کو ایسا کمال دے مولا
اپنا رستہ بھٹک نہ جاؤں میں
ہر گھڑی یہ خیال دے مولا
اپنے رحمت بھرے خزانے کو
میری جھولی میں ڈال دے مولا
ہجر ججتی نہیں ہے خالد کو
ہر گھڑی کا وصال دے مولا

0
138