| اے خدائے دو جہاں اے مالکِ روزِ جزا |
| ذات تیری ہے بڑی اور نام ہے سب سے جدا |
| زخم ہیں روح و بدن پر، دیکھ میرے حال کو |
| کچھ نہیں، بس اس وطن سے پیار کی ہے یہ سزا |
| خون مٹی ہو گیا ہے مَیَّتیں پامال ہیں |
| پھر بھی جانے ہم پہ کیوں یہ ٹیگ ہے غدار کا |
| خون سے سینچی ہمارے ہی بڑوں نے یہ زمیں |
| ہم نے جانیں دی ہیں اس مٹی کی الفت میں سدا |
| عشق پاکستان کا شامل ہے اپنے خون میں |
| ہم وفاداری کی ان سے کیوں سند لیں گے بھلا |
| دیس کے قانون کو مولا بدل انصاف سے |
| جنگلوں کو بستیوں میں تو نے بدلا ہے خدا |
| عشق کی منزل تلک جو رہنمائی کر سکے |
| اب عطا کر دے ہمیں مولا وہ مخلص رہنما |
معلومات