پہلے کی طرح تم سے محبت تو اب بھی ہے |
شاید تمہیں بھی میری ضرورت تو اب بھی ہے |
دن بھر کا گھومنا ہے۔ تو راتوں کا جا گنا |
خانہ بدوش یار کی عادت تو اب بھی ہے |
پھر کیا ہوا کہ اب وہ شہنشاہ نہیں ہوں میں |
چھوٹی سہی یہ گھر کی ریاست تو اب بھی ہے |
بچوں نے اب تو چھوڑ دی سننی کہانیاں |
ورنہ تو الف لیلہ میں لذت تو اب بھی ہے |
کس نے کہا تھا ترک تعلق کے باوجود |
جانم خلوص و پیار میں شدت تو اب بھی ہے |
سجدے میں جب گرے تو یہ معلوم ہو گیا |
ہم پر رسول پاک کی رحمت تو اب بھی ہے |
معلومات