تیرے اندر غرور سا کیا ہے |
ریت کی شے ہے آئینہ کیا ہے |
زخم ناسور بس نہیں ہوگا |
شعر کہنے سے فائدہ کیا ہے |
غور کیجئے کہ قارئ قرآں |
یہ نہیں جانتے لکھا کیا ہے |
اہل طائف کا حال دیکھا ہے |
ہم کو معلوم ہے دعا کیا ہے |
ہم سے پوچھو تباہیوں کا سبب |
ہم بتائیں گے مسئلہ کیا ہے |
معلومات