گزر گیا ہے جفا کا موسم |
پلٹ کے آیا وفا کا موسم |
خزاں بگاڑے گی کیا ہمارا |
چلا گیا ہے بَلا کا موسم |
سدا رہے یہ جمال تیرا |
یہ کہہ رہا ہے صدا کا موسم |
گزر گیا جو اسے بھلا دو |
نہیں پھر آتا صدا کا موسم |
گئی جوانی بہار آئی |
کہاں سے آیا سزا کا موسم |
کرو محبت ہے جرم تو کیا |
حسیں ہے کتنا خطا کا موسم |
سمجھ تقاضے وفا کے سید |
گزر نہ جاۓ نبھا کا موسم |
معلومات