| اُڑ کے داد آ گئی ساتویں زمین سے |
| ہم سے وصل بن گیا, یاد کی مشین سے |
| ہم کو پیار تھا بہت اپنی آستین سے |
| اژدہا نِکل پڑا اُس کی چھان بین سے |
| وہ زمیں گزر گئی، آسمان آ گیا |
| بات بھی نہیں ہوئی ایک نازنین سے |
| ایک دل اداس تھا، ایک چاند دور تھا |
| اور مدد نہیں ملی مجھ کو دوربین سے |
| اس سے قاف کھو گیا، عشق فیل ہو گیا |
| بات پھر نہیں بنی، اس کی عین شین سے |
| منزلوں کی بات بھی راستوں سے کر گئے |
| ہم کو راہ مل گئی اور شاہ دین سے(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) |
معلومات