درد سہتے رہو قیامت تک
آہ بھرتے رہو قیامت تک
بندگی میں نہ کچھ خلل آئے
یونہی ڈرتے رہو قیامت تک
جن خداؤں کو خود تراشا ہے
ان کے بندے بنو قیامت تک
کوئی برپا کرے قیامت کیوں
پیش بندی کرو قیامت تک
گرمئی شوق خود قیامت ہے
اس سے لازم بچو قیامت تک

0
6