آج کا موضوع!!!

     " تعلقات کیسے نبھائے جاتے ہیں "

                 ____________

السلام و علیکم و رحمتہ و بر کاتہ!!!

پیارے دینی بھائی بہنوں!!!

امید کرتی ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہونگے، اللہ تعالی آپ سب کو اپنی ایمان میں رکھے، اور اپنے کرم سے آپ سب کی تمام مشکلات اور پریشانیاں آسان فرمائے آمین یا رب ۔۔۔ 

دوستو!!! آج کا موضوع بہت خوبصورت ہے ۔۔ آج جس موضوع کا میں ذکر کروں گی، اس کو سمجھنا اور اس پرعمل کرنا ہم سب کے لئے بہت اہم ہے ۔۔ آج میں بات کروں گی، کہ " تعلقات کیسے نبھائے جاتے ہیں "؟۔۔ 

یہ موضوع میرے نزدیک بہت اہم ہے اور توجہ کا مرکز ہے ۔۔ آج جو اہم باتیں میں سمجھاوں گی، وہ ایک کامیاب زندگی کا راز ہیں ۔۔ تو چلیے آئیے ہم اپنے موضوع کی جانب قدم بڑھاتے ہیں ۔ موضوع کے آخر میں آپ سب مجھے اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، تاکہ آئندہ آپ سب میرے نئے نئے موضوعات سے روشناس ہو سکیں ۔۔ شکریہ ۔۔ ۔۔ 

1۔ برداشت ۔ برداشت کسی بھی کامیاب زندگی کا سب سے اہم اصول ہے ۔۔ حضرت علی کا قول ہے:

برداشت بزدلی نہیں بلکہ ایک کامیاب زندگی کا سب سے اہم اصول ہے، جس میں قوت برداشت نہیں وہ انسان کہلانے کے قابل نہیں ۔۔ لہذا ہر انسان کو اپنے اندر برداشت پیدا کرنا چاہیے ۔۔ دوستو!! زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ۔۔ صدا حالات ایک سے نہیں رہتے ۔  ہر انسان میں خوبیاں اور خامیاں دونوں ہوتی ہیں ۔۔ کوئی بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا ۔۔ لہذا ہمیں ایک دوسرے کی چھوٹی بڑی غلطیوں کو نظر انداز کرنا چاہیے ۔۔ عورت اور مرد دونوں کو ایک دوسرے کی غلطیوں اور گناہوں کا پردہ رکھنا چاہیے ۔۔ ایک دوسرے کو مکمل support کرنا چاہیے تاکہ آئندہ ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط اور سچا تعلق قائم ہو سکیں ۔۔ 

2۔  اعتماد ۔ عدم اعتماد تعلق کو بہت مضبوط اور گہرا بناتا ہے ۔ جب آپ کسی کے ساتھ تعلق بنائے تو سب سے پہلے اپنے  life partner پر مکمل اعتماد اور بھروسہ کرنا چاہیے ۔۔ ایسے دنیا میں بہت سے لوگ پائے جاتے ہیں جو جذبات میں آ کر ریلیشن بنا لیتے ہیں مگر سامنے والے پر اعتبار نہیں کرتے ۔۔ یہ بہت افسوس ناک عمل ہے ۔ مجھے بھی حالیہایسے انسان نے واسطہ پڑا جس نے جذبات میں آ کر مجھ سے تعلق تو بنا لیا مگر مجھ پر اسے بلکل اعتبار نہیں تھا ۔۔ میں تو پھر بھی اسے سمجھاتی تھی کہ مجھ پر اعتبار کرو میں آپکے مشکل وقت میں کام آ سکتی ہوں ۔۔ مگر افسوس وہ میرے ساتھ مخلص نہیں تھا ۔۔ خیر بات صرف یہ ہے کہ ہمیں ایک دوسرے پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہونا چاہیے ۔۔ تاکہ ہم شک جیسی لعنت سے بچ جائیں ۔۔ 

3۔  تعاون ۔۔ تعاون نہ ہو تو انسان کی زندگی تباہ ہو جاتی ہے ۔۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے، ایک دوسرے کو مکمل طور پر سمجھنا چاہیے ۔۔ ایک دوسرے کی مجبوریوں اور پریشانیوں کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔۔ اگر ہم ایک دوسرے کو سمجھے گے نہیں تو اسطرح ہم ایک کامیاب زندگی نہیں گزار سکتے ۔۔ 

4۔ محبت ۔ محبت کے بغیر انسان کی زندگی نا مکمل ہے ۔ اگر ریلیشن شپ میں محبت نہ ہو تو وہ تعلق جلد ختم ہو جاتا ہے ۔۔ لہذا مرد کو عورت سے محبت ہونی چاہیے ۔۔ اس کو " special feel " ہر وقت کروانا چاہیے ۔۔ ۔ اس کی تعریف کرنی چاہیے ۔۔ اس کو اسپیشل تیار ہونے کا بولنا چاہیے ۔۔ اور ایک لمبی long drive پر لے کر جانا چاہیے ۔۔ اور اس کے ساتھ رومانٹک گفتگو کرنی چاہیے ۔۔ 

5۔۔ احترام ۔۔ اگر مرد اور عورت ایک دوسرے کا احترام نہیں کریں گے تو وہ ایک دوسرے کے ساتھ کامیاب زندگی نہیں گزار سکتے ۔۔ میں صرف مرد کو نہیں کہہ رہی کہ وہ عورت کی عزت کرے ۔۔ بلکہ عورت کو بھی مرد کی عزت کرنی چاہیے ۔۔ اسے کوئی ایسا عمل نہیں کرنا چاہیے جس سے مرد اس سے ناراض ہو ۔۔ اس کی ہر بات ماننی چاہیے ۔۔ مرد اگر کوئی بات سمجھائے تو عورت کو بھی سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔۔ اور مرد کو بھی عورت کو عزت و احترام دینا چاہیے ۔۔ تاکہ ایک سچا اور مضبوط تعلق قائم ہو سکے ۔۔  

6۔ اخلاص ۔۔ دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مخلص ہونا چاہیے ۔۔ ایک دوسرے کو cheat نہیں کرنا چاہیے ۔۔ ایک دوسرے کے سوا کسی اور کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے ۔۔ اور ایک دوسرےکو مکمل وقت دینا چاہیے ۔۔ جتنا ایک دوسرے کو وقت دیں گے تعلقات اتنے مضبوط ہو گے ۔۔ 

آخر میں میں یہی کہوں گی کہ زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔۔ اور ایک دوسرے سے محبت کریں ۔۔ شکریہ ۔۔

دعاؤں کی درخواست ۔۔

صباء لاہور سے ۔۔ 

********




0
50