پیارے عمران خان یکایک 5 سال کے لئے نا اہل ہو چکے ہیں وہ بھی صرف اس بات پر کہ انہوں نے وصول شدہ تحائف خرید لئے اور اچھی پرائس پر مارکیٹ میں بیچ دیۓ ۔اس معصومانہ سی تجارت کی اتنی سخت سزا ۔یار لوگ کہتے ہیں کہ ایک منتخب وزیر اعظم کو یہ زیب نہیں دیتا ۔اب تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرنے کا عندیہ تو دے دیا ہے مگر justice کہاں ہے صاحب ؟ مجھ کو حیرت ہے کہ اب پاکستان میں ہم تجارت بھی نہیں کر سکتے ۔۔۔۔حد ہے !ہاۓ ہاۓ نیازی ۔۔۔یہ لوگ اور کتنے ظلم کریں گے ۔۔۔جب مقابلہ نہیں کر سکتے تو نا اہل کروا دو ۔ دل رو رہا ہے ۔۔۔خشک آنسو ہیں کہ رک نہیں رہے ۔ ابھی آپ لانگ شارٹ سب مارچ فروری جنوری کر کے دھڑن تختہ کر دو ۔۔۔کیا ہوا جو ملکی معشیت سنبهل رہی ہے اور پاکستان گرے لسٹ سے باہر آ چکا ہے ۔۔اتنا ظلم کہ گھڑی تک ایک کروڑ کی نہیں بیچ سکتے ۔۔۔ستم کی حد ہی کر دی ہے ۔۔۔آپ کال دو ہم جوابی مس کال ضرور کریں گے ۔۔انشاء اللّه !!!
تحریر : کاشف علی عبّاس
معلومات