تم نے  بے وجہہ کسی سے  رشک کیا ہے اور تم نے کبھی کسی سے  عشق کیا ہے؟

جب تنہائی بڑھ رہی ہو ۔۔۔جیسے رات کی سیاہ چادر دھیرے سے سرکے ۔۔۔

اور من میں نت نینے جذبات بھڑکے ۔۔۔اور بڑھ رہی تنہائی ہے ۔۔۔آشنائی ہے ۔۔۔جدائی ہے ۔۔۔

تو اس وقت دنیا سے الگ تھلگ ہو کر 

کچھ خود سے مخلص ہو کر اگر سوچو 

کہ کیا جیون میں اس سمے سب حاصل ہے اور کامل ہے اور شانتی کی پائل بجتی ہے مگر من کیوں گھائل ہے ؟ 

یہ درد اب کیوں ہے یہ کیا ہے 

اس کا سبب اب کیا ہے کیوں ہے 

تو سچ سچ بتاؤ ۔۔۔

تم نے  بے وجہہ کسی پر شک  کیا ہے 

اور تم نے کبھی کسی سے  عشق کیا ہے؟

جب یہ دل عجب انداز میں بنا وجھہ کے ایسے ہی کوئی نام پڑھ کر دھڑکے بری طرح کھڑکے ۔۔

تو سمجھ لینا کہ یہ عشق کی گہری چال ہے جو واپس نہیں ہوتی جتنا انکار کر لو ۔۔۔یہ ہو کر رہتا ہے ۔۔۔تبھی رومانوی  تباہی ہوتی ہے 

سچ سچ بتاؤ ۔۔۔

کبھی کسی سے  عشق کیا ہے؟

عشق ؟؟؟

تحریر : کاشف علی عبّاس


0
9