پچھلی لسٹ کے بعد کچھ میسجز ملے کہ فلاں کا نام نہیں تو اس کا نام نہیں ۔ تو بھائی یہ میری لسٹ ہے کوئی حرف آخر نہیں ہے آپ کو جو پسند ہے اس کو نمبر ون رکھیں اور اپنی لسٹ جاری کریں کوئی محنت بھی کریں troll پر ہی زندگی ختم نہیں ہوتی۔ تو لسٹ نمبر ٢ یہ ہے 

١- نمرہ احمد : قراقرم کا تاج محل پہلا مقبول ناول ۔پھر مصحف ، جنت کے پتے ہٹ ہوۓ ۔ پھر نمل اور حا لم میرے نزدیک ایورج تھے ۔جو قلم کی کاٹ مصحف اور جنت کے پتے میں تھی وہ باقی بعد والے ناولز میں نظر نہیں آتی ۔چارلس ڈکنز کی طرح نمرہ کی خاصیت ان کے non - flat characters  ہیں یعنی کچھ بھی کبھی بھی ہو سکتا ہے ۔ سسپنس اور ہلکی سی نوک جھوک والی رومانوی چھینٹ بھی ان کا خاصہ ہے ۔مجھے ان میں اور شارلٹ برانتے (jane eyre ) میں کافی مماثلت محسوس ہوتی ہے ۔ مذہبی حوالے سے بھی نسیم حجازی اور عمیرہ کے بعد یہ نمرہ ہی ہیں جنہوں نے audiance کو کیپچر کیا ہے اس میں یہ چیز قابل ذکر ہے کہ میں مذہب اور رومانس فیکشن کے اختلاط کو صحیح نہیں سمجھتا اور آج بھی اس موقف پر قائم ہوں اور اس کا سخت ناقد بھی رہاہوں کیوں کہ جو انداز نسیم حجازی کا تھا ویسا انداز بیان اور caliber بہت مشکل ہے ۔آج کل مالا سلسلے وار ناول چل رہا ہے ۔ چند ناولز بیسٹ سیلر بھی رہے ہیں ۔ ذاتی طور پر مجہے " بیلی راجپوتان کی ملكا " پسند ہے ۔ عوام اوپر درج ناولز کو زیادہ پسند کرتی ہے ۔نمرہ لکھاریہ ہیں تو صرف تحریر پر فوکس کریں ۔ کیوں کہ وہ لکھت پڑہت کے علاوہ اپنا بزنس اور پراڈکٹس خود ہی پروموٹ کر رہی ہوتی ہیں ۔ ایک ٹیم ہائر کریں اور خود سکون سے لکھنے پر توجہ دیں ۔جیسے j.k.rowling کی ہیری پوٹر کی پروموشن اور پراڈکٹس اس کی ٹیم کرتی ہے وہ خود صرف لکھتی ہے ۔ممتاز مفتی صاحب نے تارڑ صاحب کو میڈیا میں ان ہوتا دیکھا تو بیحد ناراض ہوۓ اور کچھ عرصہ بات چیت بھی بند کر دی کہ تم اپنی لائن یعنی لکھنے سے ہٹ گیۓ ہو ۔ باقی بیلی راجپوتان کی ملكه کا یہ ڈائلاگ مجہے بیحد پسند ہے " خدا کسی کی ریاضت کو ضایع نہیں کرتا ۔۔۔"

٢محمود احمد مودی  ٣- خان آصف ٤- عنیزہ سید ٥ - فائزہ افتخار 

تحریر کاشف علی عبّاس 



0
168