کالا جادو کی چند اہم  علامات یہ ہیں 

1- پاؤں پر یا جسم پر ایک یا ایک سے زیادہ عجیب بڑا کالا تل ہونا اور ہاتھ میں مریخ منفی کا ابھار پست ہونا ہے 

2- ہاتھ کی لکیروں کا لمحہ لمحہ ظاہر اور غائب ہونا یعنی کبھی لکیریں نظر آتی ہیں کبھی نہیں 

3- ڈراؤنے خواب آنا، گھر یا باہر سانپ نظر آنا ، اور خواب میں اکثر سانپوں کا ڈس لینا 

4- خون کے چھینٹے ہر جگہ گرنا یا خون کے دھبے نظر آنا 

اس کے علاوہ چند خاص علامات ہیں جن کا یہاں ذکر مناسب نہیں ۔ مجھے یاد ہے کہ 2000 کی بات تھی جب ایک معتبر عامل نے مجہے کہا کہ آپ پر فلاں فلاں کام میں رکاوٹ اور فلاں بندے کی طرف سے سحر یا جادو کیا گیا ہے۔تو یہ سن کر مجہے بیحد خوشی ہوئی یعنی کہ یہ میری اہمیت تھی کہ لوگ جلتے تھے ۔اس عامل نے پینے کو دم والا پانی دیا اور تعویز بھی ۔۔۔پانی میں نے فلش میں بہا دیا اور والد صاحب قبلہ جو ساتھ تھے سے نظر بچا کر تعویز بھی سڑک پر چپکے سے پھینک دیا اور خوب جادو وادو کا مذاق اڑاتا رہا یہاں تک کہ اس منحوس عامل نے جو کچھ کہا تھا انہی کاموں میں رکاوٹیں آتی رہیں ملازمت شادی وغیرہ ۔۔۔تو تب میں نے اس کالا جادو پر کتابیں کھنگالیں اور اس کو سمجھا ۔اس کا کوئی حل نہیں ۔Chill کریں اور سورہ فلق اور سورہ الناس کی تلاوت کرتے رہیں بلا ناغہ ۔صدقہ دینا بھی اس کے اثرات کم کرتا ہے ۔مگر ختم نہیں کر سکتا ۔یہ تا عمر چلتا ہے ۔ 

آخر میں یہ سب ایک آزمائش ہوتی ہے جو قضا و قدر میں مضمر ہوتی ہے ۔جو جادو سے ڈر گیاسمجھو  وہ مر گیا 

تحریر کاشف علی عبّاس 



905