چلو فیصلہ کرتے ہیں 

ہاں جی کیا پرابلم ہے آپ کو ؟ 

تم مجہے حلف دو 

کس بات کا حلف ؟

ایسے ہی حلف دو 

نہیں دیتا، جو کرنا ہے کر لو ۔۔۔

اچھا پھر دیکھو کیا کرتی ہوں 

ارے ڈراؤ نہیں یار ، بتاؤ حلف کس بات کا ؟

پوسٹ ڈیلیٹ کرو پیج سے 

ہیں ؟:ہیں ؟ یہ پوسٹ کہاں سے آ گئی؟

جہاں سےبھی آئی ہو مری سے آ رہی ہو یا مکہ سے ۔تم پوسٹ ہٹاؤ 

نہیں ہٹاتا پوسٹ ۔۔جاؤ جو کرنا ہے کر لو

آہم، دیکھو پھر میں کیا کرتی ہو 

اف مذاق کر رہا تھا چلو ہٹا دیتے ہیں جان 

تمیز سے بات کرو جان وان میں کسی کی نہیں 

اچھا ایک بات تو بتاؤ یہ تم چھوٹتے ہی مجہے بلاک کیوں کر دیتی ہو 

میری مرضی ۔۔۔

عجیب ڈھوکسلا ہے چلو صلح کر لو 

صلح کرتی ہے میری جوتی 

واہ جی وہ نخرے تو دیکھو جناب کے ۔۔۔رسی جل گئی پر بل نہ گیا 

جائے گا بھی نہیں ، چنگیزی خون ہے میری رگوں میں اچھا میں چلی 

ارے کہاں چلی ابھی نا جاؤ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں۔(خاموشی )

تحریر کاشف علی عبّاس  


0
52