آج کا موضوع ۔

" لوگ ہمیں کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟ "

السلام و علیکم و رحمتہ و بر کاتہ!!!

پیارے دینی بھائی بہنوں!!!

امید کرتی ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہونگے، اللہ تعالی آپ سب کو اپنی ایمان میں رکھے، اور اپنے کرم سے آپ سب کی پریشانیاں اور مشکلات دور فرمائے آمین  یا رب ۔

دوستو!!! آج ہم جس موضوع پر بات کریں گے ۔ وہ موضوع میرے نزدیک بہت اہم ہے ۔ یہ موضوع بہت احساس ہے، اور توجہ کا مرکز ہے ۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ موضوع کے آخر میں اپنی قیمتی رائے سے مجھے ضرور آگاہ کریں ۔ شکریہ ۔

دوستو!! جب ہم کسی کے لئے عام ہو جاتے ہیں ۔ اور اسکے لئے فائدہ مند نہیں رہتے تو وہ ہمیں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ۔ جب تک ہم انکی ضروریات کو پورا کرتے رہتے ہیں ۔ اور جیسا جیسا وہ ہمیں کہتے ہیں ۔  ویسا ویسا ہم کرتے رہتے ہیں ۔ تب تک ہم انکے لئے پیارے ہوتے ہیں ۔ جیسے ہی ہم کوئی غلطی کرتے ہیں ۔ تو دوسرے انسان کو ہم میں خامیاں نظر آنے لگ جاتی ہیں ۔ اوروہ ہمیں نظر انداز کرنے لگ جاتے ہیں ۔ اور ایک وقت ایسا آتا ہے، کہ وہ ہم سے بلکل بیزار ہو جاتے ہیں ۔ اور آخر کار وہ ہمیں اپنی زندگی سے باہر نکال دیتے ہیں ۔ ہمیں بلاک کر دیتے ہیں ۔ 

ہم کتنا ہی ان کے پیچھے بھاگتے رہیں، وہ ہمیں مسلسل اگنور کرتے رہتے ہیں ۔ ہم جتنا ان کو منانے کی کوشش کریں ۔ انھیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ شاید وہ ہم سے زیادہ بہتر انسان کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ اس لئے انھیں ہماری قدر نہیں رہتی ۔ اور نہ ہی کبھی ہو گی ۔ ہم انھیں مسلسل کالز کریں ،میسجز کریں انھیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ وہ ہمیں بلاک کر کے دم لیتے ہیں ۔ وقتی طور پر شاید انھیں ہم سے نجات مل جائے ۔ مگر جب اس انسان نے ہمیں سچ مچ کھو دیا، اور ہم واپس آئے ہی نا تو کیسے وہ ہمیں واپس لائیں گے ۔ ایک وقت آئے گا کہ ہم اللہ تعالی کے پاس چلے جائے گے ۔ اور ہم دوبارہ کبھی انھیں مل نہ پائیں گے ۔ اللہ تعالی ہم سب کو نیکی کی ہدایت دے آمین یا رب ۔

دعا کی درخواست ۔ 

صباء لاہور سے ۔۔


0
4
334
صبا صاحبہ - یہ نظریہ ہی بہت بچکانہ ہے کہ لوگ ہمیں چھوڑ دیتے ہیں - جو ہمارا ہے وہ ہر حال میں ہمارا ہے جو چھوڑ گیا ہمارا تھا ہی نہیں - یاد رکھیں جب اللہ کسی سے محبت کرتا ہے تو اسکے فرشتے بھی اس شخص سے محبت کرتے ہیں اور پھر اللہ اسکے لیئے انسانوں کے دل میں بھی محبت ڈال دیتا ہے پھر اُس شخص کو انسان پیار کرنے لگتے ہیں کوئ چھوڑتا نہیں - جب تک آپ اپنے آپ سے مخلص ہیں آپ سب سے مخلص ہیں - کسی کو آپ کا اخلاص سمجھ نہیں آیا ہو اور وہ آپ سے دور ہوجاۓ تو اسکا ہی نقصان ہے آپ کا نہیں - آپ کا مطمع نظر اس ہستی کی دوستی ہے جو کائنات کا مالک ہے تو یہ آتے جاتے لوگ آپ کو وقتی اداس تو کر سکتے ہیں - مایوس نہیں -

بہت شکریہ میرے بھائی ۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے آمین یا رب ۔ ان شاء اللہ، اللہ تعالی اس انسان کو اپنی غلطی کا احساس ضرور دلوائے گا ۔

0
بی بی یہ جو آپ کا آخری جملہ ہے نا
" اللہ تعالی اس انسان کو اپنی غلطی کا احساس ضرور دلوائے گا ۔"
اس سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اب بھی اپنے معاملے کو اپنے ہی سپرد کیئے ہوئ ہیں-

دیکھیئے جب آپ مخلص ہوں تو پھر آپ کو اس سے کوئ فرق نہیں پڑنا چاہئے کہ کسی کو احساس ہوتا ہے یا نہیں کوئ آپ کی محبت کے جواب میں محبت دیتا ہے یا نہیں - کوئ اچھائ کے بدلے اچھا کرتا ہے یا نہیں -

غنا کے اس درجے پہ فائز ہونا مشکل ضرور ہے مگر دل کا سکون اسی میں ہے -
انسان چاہے نیک عمل کرے یا بد - محبت کرے یا نفرت - اچھائ کرے یا برائ - اللہ کو بہر حال شریک رکھے
یہی سکون اور نجات کا راستہ ہے -

Shukria dear brother. Allah mujhe naiki ki hadayat de Ameen.

0