ارشد صاحب

آپ سے میں جزوی طور پر متفق ہوں 

"عدنان صاحب میں نئے لوگوں کی تعریف کے بالکل خلاف نہیں مگر آپ انہیں انکی غلطیاں نہیں بتائیں گے اور کہیں گے بہت خوب تو یہ آپ ان کے ساتھ ذیادتی کریں گے ۔" 


مکمل بات یہ ہے کہ 

 ترقی کے لیے درستگی اور حوصلہ افزائی دونوں کی ضرورت ہوتی ہے 

مگر مبتدی کو ابتدا میں حوصلہ افزائی کی "زیادہ" ضرورت ہوتی ہے  

بنسبت نکتہ چینی کے 

(5:1) سمجھ لیں 

تجربہ کر کے تصدیق کی جاسکتی ہے کہ 

ابتدا میں "محظ تکنیکی تنقید" کرنا  حوصلہ شکنی کا سبب بنتا ہے 

اور بیچارہ مُبتدی تنقید کے بوجھ تلے ایسا دب جاتا ہے کہ 

آئندہ کوشش کرنا ہی چھوڑ دیتا ہے۔۔۔

جو کسی طور بھی منظور نہیں 


آج غلط لکھے گا  

تو کل درست 

اور آئندہ 

خوبصورت بھی 


سب اسی رستے سے گزر کر آگے بڑھے ہیں 

چِہ کہتر چِہ مہتر


میں نے اچھا شعر ڈھونڈ کر تحسین کر دی 

 جس کی گواہی آپ نے دے دی ہے 


"ہاں وہ ایک شعر ضرور اچھا ہے" 


آپ نے غلطیوں کی نشاندہی کر دی ہے 


میں نے اپنا کام کر دیا 

اور آپ نے اپنا۔۔۔! 


مقصود ہے سفر کا جاری رہنا 

اور کارواں میں تازہ خون کا  

اضافہ ہوتے رہنا۔۔۔!

خیر اندیش 

عدنان انور مُغل


0
96