آج کا موضوع!!!!
" جب ہم کسی کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں "؟
السلام و علیکم و رحمتہ و بر کاتہ!!!
امید کرتی ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہونگے، اللہ تعالی آپ سب کو اپنی ایمان میں رکھے، اور اپنے کرم سے آپ سب کی تمام مشکلات اور پریشانیاں آسان فرمائے آمین یا رب ۔
موضوع کے آخر میں آپ سب سے درخواست ہے کہ مجھے اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، تاکہ آئندہ آپ سب میرے نئے نئے موضوعات سے روشناس ہو سکیں ۔۔شکریہ ۔
پیارے دینی بھائی بہنوں! آج کا موضوع ایک سوال ہے؟ آج میں بہت احساس موضوع کے ساتھ حاضر ہوئی ہوں ۔ آج کا موضوع کچھ یوں ہے کہ جب ہم کسی کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں؟ تو ہمارا کیا رد عمل ہوتا ہے ۔ یہ ایک فطری سی بات ہے، جب ہم کسی کے ساتھ " Relationship " میں ہوتے ہیں تو ہماری سب سے پہلے کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہم اس کے ساتھ مخلص رہیں، اس کے ساتھ دن رات اپنے دل کی ہر بات شئیر کریں، اسے اپنا راز داں بنائیں، وہ جو کہے بس آنکھ بند کرکے اس کی ہر بات مانیں ۔ ہمارا دل چاہتا ہے کہ وہ ہماری تعریف کرے، ہمارے ساتھ مھبت اور پیار بھرا تعلق رکھے ۔ ہماری چھوٹی بڑی غلطیوں کا پردہ رکھے ۔ غرض وہ ہمارا روح سے ہو جائے ۔ مگر ایسا نہیں ہوتا وہ ہم سے کبھی سچا پیار کرتا ہی نہیں ۔ شاید وہ ہم سے زیادہ بہتر انسان کی تلاش میں رہتا ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمیں وقت دے، ہم سے سچی محبت کرے، ہماری تکلیفوں کو سمجھے مگر اس کے پاس ہمارے لئے وقت نہیں ہوتا ۔
شروع شروع میں وہ ہمارے ساتھ بہت اچھے ہوتے ہیں ۔ وہ ہمیں تھوڑی توجہ دیتے ہیں، مگر آہستہ آہستہ وہ ہمیں نظر انداز کرنے لگ جاتے ہیں ۔ ہم ان کے بغیر بہت اداس ہو جاتے ہیں ۔ اچانک سے کوئی ہمیں نظر انداز کر دے تو انسان ٹوٹ کر رہ جاتا ہے ۔ شاید ہمیں انکی عادت ہو جاتی ہے ۔ لیکن انھیں ہماری محبت کا احساس نہیں ہوتا ۔ ہم انھیں اپنی سچائی کا بہت یقین دلاتے ہیں ۔ مگر انھیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ وہ ہمیں معمولی سی بھول کے لئے چھوڑ دیتے ہیں ۔
میرا بس اتنا سوال ہے جب رشتہ نبھانا نہیں ہوتا تو لوگ اپنی عادت کیوں ڈالتے ہیں؟ کیوں چھوٹی سی غلطی کو وجہ بنا کر چھوڑ دیتے ہیں ۔ خیر ایسے لوگوں کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے مگر یاد تو آ ہی جاتی ہے ۔ میرے دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو نیکی کی ہدایت دے آمین یا رب ۔
اللہ تعالی ہمیں بہتر ہم سفر عطا فرمائے آمین یا رب ۔
دعاؤں کی درخواست ۔
صباء لاہور سے
معلومات