" لوگ حاصل تو کر لیتے ہیں 

مگر قدر نہیں کرتے۔۔۔

             ********

کتنی عجیب بات ہے ،کہ لوگ کتنی آسانی سے ہمیں حاصل کر لیتے ہیں؟۔۔ مگر وہ ہماری زندگی میں قدر نہیں کرتے ۔۔ ہم کتنا ہی انھیں پسند کریں، انکے ساتھ وقت گزارنا چاہیں، مگر ہماری چھوٹی سی بھول کے لئے وہ ہمیں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ۔۔ 

انھیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کتنا ان کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں، انکی توجہ چاہتے ہیں؟ مگر پھر بھی وہ ہمیں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ۔۔ کیونکہ انکے پاس ہم سے بہتر " options " پہلے سے ہی موجود ہوتے ہیں ۔۔ شاید اسی لئے وہ ہمیں معمولی اور کمتر مخلوق سمجھتے ہیں ۔ ان کے نزدیک ہم بے فائدہ اور بیوقوف انسان ہیں۔۔ کم عقل اور قابل رحم ۔۔ 

اگر رحم ہی کرنا تھا تو انھوں نے اپنا عادی کیوں بنایا؟ ہمیں شروع میں چھوڑ دیتے ۔۔ کاش!!  میں کبھی پیدا نہ ہوتی، خیر وقت تو گزر ہی جاتا ہے ۔۔ مگر انسانی خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکتا ۔۔ میرا یہی پیغام ہے کہ اللہ تعالی ہمیں کسی کا محتاج نہ بنائے ۔ آمین یا رب ۔۔

آخر میں میرے الفاظ کچھ یوں ہیں!!!!

*******************

ہمیں بس سچے سوہنے رب اللہ تعالی سے امید رکھنی چاہیے ۔۔ جس کی محبت لا فانی ہے، لا محدود ہے ۔ اللہ تعالی کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔۔ وہ رحم اور بخشنے والی ذات ہے ۔۔ اللہ تعالی ہم سب کے گناہوں کو معاف کرے آمین یا رب ۔۔۔

قرآن میں ارشاد ہوتا ہے ۔۔

" اے میرے پرودگار مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، بے شک تو ہی رحم کرنے والا ہے "

دعاؤں کی درخواست ۔

صباء لاہور سے ۔۔



73