کیسے ہو ؟ کہاں ہو ؟ نظر نہیں آ رہے آج کل
زندہ ہوں ۔ گم سم ہوں ۔وہاں جہاں سے خبر نہیں آتی ۔
خبر نا کراؤ مگر یہ تو بتاؤ کہ ہوا کیا ؟
دماغ خراب ہوا ہے ۔یار حد ہے کہ بندہ چند دنوں کے لئے خود کو Detox بھی نہیں کر سکتا ۔مجہے کسی سے بات نہیں کرنی ۔ مجھے تنہا چھوڑ دو ۔
ارے ارے کہیں خود کشی کا ارادہ تو نہیں ؟ اور یہ کسی میں ہمیں عاشق با مراد کو نا شامل کرو جی ۔ہم تو آ پ کے خاص ہیں ۔
توبہ ہے،میں حرام موت کیوں مروں ؟ اور تم سیلف پبلشد عاشق ہو ۔سچے یا مستند نہیں ۔جاؤ منه دھو رکھو ۔
ابھی لکس صابون سے دھویا ہے ۔اپنے عاشق کو خبر نا کرانا گھور پاپ ہے کنیا ۔ خبر کرا دے ۔
او ہیلو ۔ذرا تمیز سے ۔سچی مچی خبر کرا دی نا تو تمھارے طوطے اڑ جائیں گے ۔چودہ طبق روشن ہو جائیں گے ۔
Just Chill baby just chill ۔۔۔بی پی شوگر وغیرہ ہائی فائی نا کرو ۔میری جان کے ٹوٹے ۔۔۔
ٹوٹے تو ابھی تیرے ہونے والے ہیں ۔رک ذرا ۔۔۔
اوہ نو ۔۔۔مغرب کی نماز کا وقت ہو رہا ہے میں ذرا خدا سے تمھیں مانگنے چلا ۔
میں نے کہا رک ۔۔۔آج ساری عاشقی کا بھوت اتار دوں ۔ادھر تو آ ۔کدھر بھاگ رہا ہے ؟
اوکے بے بی پھر ملیں گے خبر ضرور کرا دینا ۔
پاگل ۔۔۔اسٹوپڈ ۔۔۔بھاگ گیا !!!
تحریر کاشف علی عبّاس
معلومات