میرا خدا سے ایک سوال ہے ؟

یہ جو دو منظر ہیں جو رنگ بدلتے ہیں ۔۔۔

ایک دوزخ جیسی گرمی میں تپتا وہ موچی ہے جو پسینے میں شرابور لکشمی چوک لاہور میں اور لو اور حدت میں میری جوتی گانٹھتا ہے ۔اور مجھ سے صرف بیس روپے کا تقاضا کرتا ہے ۔ اور پسینہ پونچھتا خوش اور آسودہ دکھتا ہے ۔

ایک منظر ہے لکشمی چوک طباق کے خنک آمیز ٹھنڈے ٹھار ماحول میں سجی میز پر دیگی چرغا میری بھوک میں اضافہ کرتا ہے ۔اس جنت جیسے یخ ماحول میں لوگ سردی سے ٹھٹر رہے ہیں ۔اور میں مری جیسی سردی میں لزیز مگر مہنگا  کھانا نوش جان کر رہا ہوں۔۔ 

مگر چند فٹ دور،شیشے کےدروازے کے  اس پار،جھلسا دینے والی گرمی میں وہی موچی بیٹھا ہے ۔اور ادھر چند فٹ دور شیشے کے دروازے کے اس طرف ، یخ آلود موسم میں بمعہ راحت  میں بیٹھا ہوں ۔تو میرا خدا سے سوال ہے کہ ایسا کیوں ہے ؟ یہ تفریق کیوں ہے ؟

تحریر : کاشف علی عبّاس


0
56