آج کا موضوع ۔ دنیاوی زندگی ایک دھوکہ ہے ۔

پیارے دینی دوستو!!! 

السلام و علیکم و رحمتہ اللہ و بر کا تہ ۔

امید کرتی ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہونگے، اللہ تعالی آپ سب کو اپنی ایمان میں رکھے اور اپنے کرم سے آپ سب کی تمام مشکلات اور پریشانیاں دور فرمائے آمین یا رب ۔

دوستو! ایک بار پھر سے آپکی بہن صباء آپ لوگوں کے ساتھ ایک نئے اور منفرد موضوع کے ساتھ حاضر ہوئی ہوں، امید کرتی ہوں کہ آپ سب کو ہمیشہ کی طرح میرے نئے نئے موضوعات سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا، اور آپ سب یونہی مجھے اپنے خیالات اور جذبات سے واقفیت کرواتے رہیں گے ۔ ان شاء اللہ ۔

تو موضوع شروع کرنے سے پہلے آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ آپ سب آخر میں مجھے اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں ۔ چلیے آئیے ہم اپنے موضوع کی جانب قدم بڑھاتے ہیں ۔

پیارے دوستو، آج میں صبح قرآن مجید کی تلاوت کر رہی تھی ۔ تو میری آنکھوں کے سامنے سے ایک آیت گزری جس کا ترجمہ کچھ یوں تھا، کہ یہ دنیا کی زندگی دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ اس آیت سے صاف ظاہر ہوتا ہے، کہ ہم دنیا کی زندگی کو ہمیشہ کی زندگی سمجھ بیٹھے ہیں ۔ جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے، یہ دنیا مومن کے لئے آزمائش کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ ہم اس زندگی میں ایک امتحان کے لئے بھیجے گئے ہیں ۔

اللہ تعالی نے ہمیں اس دنیا میں اپنی عبادت اور اطاعت کے لئے پیدا کیا ہے ۔ عبادت کا مقصد اللہ تعالی کی رضا اور اسکی خوشنودی حاصل کرنا ہے ۔ اچھے کام کرنا ہے ۔عاجزی اور انکساری اختیار کرنا ہے ۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت کے مطابق زندگی گزارنا ہے ۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم اپنے حقیقی مقصد کو بھلا بیٹھے ہیں ۔ دنیا کی زندگی میں اس قدر مگن ہو گئے ہیں کہ ہم اپنی موت کو فراموش کر چکے ہیں ۔ پیسے کی لالچ اور دولت کی ہوس نے ہمیں اس قدر اندھا کر دیا ہے کہ ہم اللہ تعالی کو دل سے بھلا بیٹھے ہیں ۔ اللہ تعالی کا خوف ہمارے اندر رہا ہی نہیں ۔ جھوٹ، بد عنوانی، کرپشن، مار دھاڑ، رشتوں میں بد امنی ان سب برے اعمال نے ہماری زندگی کو تہس نہس کر دیا ہے ۔ ہم اگر کوئی گناہ کرتے ہیں تو بے حسی کی علامت یہ ہے کہ ہم اپنے گناہوں سے توبہ نہیں کرتے ۔

ہم یہ نہیں سوچتے کہ ساری زندگی ہم نے ادھر بیٹھے نہیں رہنا ۔ آخرت میں ہم نے اپنے تمام اچھے اور برے اعمال کا حساب دینا ہے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اپنے مقصد حیات کو جانیں ۔ اپنے گناہوں کی پہچان کریں ۔ سچی توبہ کریں ۔ جو انسان سیدھے راستے پر چلتا ہے وہ کبھی بھٹکتا نہیں ہے ۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم اللہ تعالی سے سچی محبت کریں اور اچھے کاموں میں اپنی زندگی بسر کریں ۔ 

اللہ تعالی ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب ۔ اللہ تعالی ہم سب کو پانچ وقت کی نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب ۔آخر میں اپنی قیمتی رائے سے مجھے ضرور آگاہ کریں ۔

تحریر ۔ صباء لاہور سے 


0
199