آج کا موضوع ۔

عورت کی وفاداری ۔

پیارے دینی بہن بھائیوں ۔

السلام و علیکم و رحمتہ اللہ و بر کا تہ!!

امید کرتی ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہونگے، اللہ تعالی آپ سب کو اپنی ایمان میں رکھے اور اپنے کرم سے آپ سب کی تمام مشکلات اور پریشانیاں دور فرمائے آمین یا رب ۔

دوستو ایک بار پھر سے آپکی بہن صباء آپ لوگوں کے ساتھ ایک نئے اور منفرد موضوع کے ساتھ حاضر ہوئی ہوں، امید کرتی ہوں کہ آج کا موضوع آپ سب کے لئے میرے پچھلے تمام موضوعات کی طرح ایک نیا پیغام لے کر آئے گا اور آپ سب کو میرے نئے نئے موضوعات سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا ۔ تو موضوع شروع کرنے سے پہلے آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ آپ سب آخر میں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں تاکہ آئندہ آپ سب کو میرے نئے نئے موضوعات سے واقفیت ہو سکے ۔ ان شاء اللہ ۔ تو آئیے اپنے موضوع کی جانب قدم بڑھاتے ہیں؟ 

آج ہم ایک نہایت اہم موضوع پر بات کریں گے ۔ اور وہ موضوع خصوصی طور پر خواتین کے لئے توجہ کا مرکز ہے ۔ آج میری نظروں سے ایک ایسی بات گزری جسے دیکھ کر مجھے محسوس ہوا کہ مجھے اس موضوع پر بات کرنی چاہیے ۔ دوستو! وفاداری ایک ایسا انمول تحفہ ہے ۔ جس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔ اگر ہم اپنے جائز رشتوں کے ساتھ وفادار نہیں ہوں گے، تو ہم آئندہ زندگی میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ۔ دنیا میں وہی قومیں کامیاب ہوتیں ہیں جو ایمانداری اور وفاداری کے ساتھ کام کرتیں ہیں ۔ جو اپنے ملک و قوم کے ساتھ وفادار ہوتیں ہیں ۔ اور وفادار انسان تب بن سکتا ہے جب تک وہ رشتوں اور انسانیت کا احساس نہ کرے ۔

دوستو!! وفاداری انسان کو فرش سے عرش پر بیٹھا سکتی ہے ۔ اگر وہ اپنی زندگی میں نیک نیتی سے کام کرے ۔ دوسروں کے ساتھ مخلص رہے ۔ ایمانت میں خیانت نہ کرے بلکہ اپنے رشتوں کے ساتھ محبت کرے ۔ جگہ جگہ منہ ماری نہ کرے ۔ اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت پر عمل کرے ۔ دوستو یہاں میں عورت کی مھبت اور اس کی وفاداری پر بات کروں گی ۔

عورت کی وفاداری ایک ایسا انمول تحفہ ہے کہ مرد اس کو پا کر جنت حاصل کر سکتا ہے ۔ جس عورت میں حیا اور وفاداری نہیں وہ کبھی مرد کے دل میں جگہ نہیں پا سکتی ۔ مرد کے دل میں جگہ پانے کا بہترین نسخہ یہ ہے کہ ہم اس کے ساتھ وفادار رہیں ۔ اس کے رشتوں کی قدر کریں ۔ ہمیں ہمیشہ کسی ایک مرد کے ساتھ مخلص رہنا چاہیے ۔ اگر محبت نہیں ہے تو تب بھی ہمیں اپنے جائز رشتوں کی قدر کرنی چاہیے ۔ جو عورت دوسرے مردوں کے ساتھ تعلقات استوار کرتی ہے مرد ایسی عورت کی کبھی عزت نہیں کرتا ۔ اور مرد حضرات کے لئے میرا یہ پیغام ہے کہ ہمیں ہمیشہ کسی ایک انسان کے ساتھ مخلص رہنا چاہیے ۔ اللہ تعالی ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب ۔

مرد اور عورت کی وفا ایک بہترین تحفہ ہے ۔ اللہ تعالی ہم سب کو نیک ساتھی عطا فرمائے آمین یا رب ۔ عورت اور مرد ایک دوسرے کا لباس ہیں ۔ اور ہمیں ایک دوسرے کے گناہوں کا پردہ رکھنا چاہیے ۔ 

تحریر ۔ صباء معظم خان 


0
250