اگر سمجھنا ہے کہ معاشرے میں زوال کیونکر آیا تو بس یوں سمجھو کہ جو رہبری کے قابل تھے وہ حیا کرتے رہے اور جو گمراہ تھے وہی بے حیا رہبر بن گئے۔


اندھے کو کیا معلوم کہ کسے دِکھتا ہے اور کسے نہیں، اس لیئے اکثر اندھے اندھوں سے ہی رہنمائی طلب کر بیٹھتے ہیں۔


بھوک پیسہ کمانا تو سکھا سکتی ہے مگر عزت کمانا نہیں سکھا سکتی۔


روشنی اتنی بھی نہیں ہونی چاہیئے کہ کچھ دِکھائی نہ دے اور اندھیرا اتنا بھی نہیں ہونا چاہیئے کہ کچھ سجھائی نہ دے۔


غلامی عقل و فہم کے فقدان سے جنم لیتی ہے۔


63