شیکسپیئر نے کہا تھا 'Lend me your ears ' یعنی  دھیان لگا کر میری بات سنو اور پھر کہا " There is something rotten in the state of Denmark"  کچھ تو گڑ بڑ ہے ڈنمارک کی ریاست میں ۔کوئی گھمبیر اور پیچیدہ قسم کی خرابی ہے ریاست میں- پاکستان میں یہی نو عیت کا ڈرامہ چل رہا ہے ۔آج پٹرول ٢١٠ روپے فی لیٹر تک جا پہنچا۔بجلی صاحبہ تو  عید کا چاند ہو چکی ہیں۔ نظر ہی نہیں آتیں۔ میں نے ایک فلم دیکھنے کے دوران امپوریم میں یہ خوش خبری سنی تو سر پکڑ لیا۔ پٹرول بابا اور بجلی باجی کی پھرتیاں غریب عوام پر بجلیاں بن کر ٹوٹ چکی ہیں۔ میں نے ردعمل کے طور پر اپنی ہیوی بائیک سوزوکی ١٥٠ پر گھر سے نکلنے کی پابندی لگائی اور مفت داد عیش دیتی cd 70 کو اپنی سواری بنا لیا ہے ۔اسی رفتار سے اگر پیٹرول بڑھتا رہا تو سائیکل چلانا ہی پڑے گی ۔IMF کی سخت شرط کے تحت پیٹرول اور بجلی مہنگی تو کر دی ہے مگر حکومت ٢٣ % gdp جو حکومتی خرچہ ہے اسے بھی کم کر کے پٹرول اضافہ کے غیر مقبول اقدام سے بچ سکتی تھی۔ کاش غریب عوام (جس میں ہم بھی شامل ہیں ) کا کچھ تو خیال اور مداوا کیا جاۓ  اب ہر طرف مہنگائی کا نیا دور ہو گا تو اس کو سنجیدگی سے حل کرنے کی جانب جانا چاہیے اور ہاں تب تک میری چھکڑی cd 70  ہے لاہور ہے خواتین ڈائجسٹ ہے اور اس کی وہ سرورق والی حسینہ ہے اور عشق کمینہ ہے 



0
138