“محبت کا ایک بڑا دائمی مسئلہ ہے
یہ بار بار دستک اور موقع نہیں دیتئ
جس میں سانس لینا محال ہو جاتا ہے مگر کہیں معافی کی بارش نہیں ہوتی وہ گرد کبھی نہیں بیٹھتی کبھی نہیں ..
ہم سمجھتے ہیں ہم اُس کا خیال رکھتے ہیں اُس کے کھانے پینے کا اُس کے آرام کا تو ہماری محبت کامل ہے....
نہیں دوستو...
یہ محبت کا صرف ایک پہر ہے،
محبت کے چار پہر ہیں باقی کے تین پہر نوے فیصد لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہوتے...
ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا کہ خیال رکھنا ہی محبت نہیں ہے
دوسرے کے اندر تک کی کیمسٹری جان لینا بھی محبت ہے.
بنا کہے، بنا بتائے وہ کام کر دینا جو اُس کے اندر روگ بن کر دھاڑتا رہتا ہے،
اُس کے وجود سے الگ بھی ایک وجود ہے جو اُس تک پہنچ گیا وہی محبت کا فاتح ہے...
اس وجود کی تسخیر کرنا سیکھو دوستو...
محبت محبت کہنا بہت آسان ہے محبت محبت کرنا کوئی نہیں جانتا کوئی نہیں سمجھتا ...”
ایک بار چلی جائے تو صرف دھول بن جاتی ہے

فیصل ملک!!!



413