ہر دوسری لڑکی ٹریک ہو رہی ہے... بلیک میل ہو رہی ہے.... بدنام ہو رہی ہے
وجہ "تم مجھے پسند ہو"
"میں اپنے گھر والوں کو تمہارے گھر بھیجوں گا"
"میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا"
صرف ان الفاظ پر پگھل کر لڑکی غیر محرم کے بارے میں سوچنے لگتی ہے خود کو دنیا کی سب سے خوش قسمت لڑکی سمجھنے لگتی ہے بس پھر بات شروع یقین پکا تصویر دے دی ویڈیو کال سب ہوتا ہے آنکھیں تب کھلتی ہیں جب گھر والوں کو کسی نہ کسی طریقے سے پتا چلتا ہے پھر ماں باپ کی عزت بھی خراب اپنی بھی خراب اور لڑکے کے پاس بلیک میلنگ کا سامان موجود ہوتا ہے
خدارا نہ ان الفاظ پر پگھلیں اگر غیر محرم اپنا دل چیر کر بھی آپکے سامنے رکھ دے تب بھی اس پر یقین کرنا نہیں بنتا
کیوں؟
کیونکہ اسکی گارنٹی غیب کا علم رکھنے والے اللہ نے نہیں دی جسے اس رشتے کے نقصانات کا پتا تھا تب ہی اس نے حد مقرر کر دی
اسکے ہاں صرف نکاح کرنا محبوب ہے
کوئی اگر واقعی محبت کرنے والا ہے تو اسے موقع دیں کہ عزت سے آپکو معاملے میں شامل کیے بغیر نکاح کر کے محبت ثابت کرے
باقی یاد رکھیں کسی کی پسند کے اظہار پر ناپسندیدگی کا جواب دینا بھی غلط ہے خاموشی پر کم ظرف کم سے کم آپ پر انگلی تو نہیں اٹھا سکے گا نا ہزاروں لڑکے پیچھے لگیں یا کوئی ایک پیچھا کرتا رہے آپکا قصور تب ہو گا جب آپ اسے کوئی بھی جواب دیں گی
مضبوط رہیں حلال کو قبول کریں بس باقی سب بھاڑ میں جائے نظر اندازی کے طمانچے ماریں اس غیر محرم کے منہ پر جو آپکو بدنامی کے راستے دکھائے...
معلومات